بھارت کے سب سے بڑے بحری جہاز کو ڈبونے کا پلان: پاک نیوی چیف کا سنسنی خیز انکشاف

Pakistan Navy Chief Admiral Naveed Ashraf reveals the plan to sink Indian aircraft carrier INS Vikrant during Maarka-e-Haq. Exclusive coverage by Knowledge TV Official.
Knowledge tv 
نیوز ڈیسک، نالج ٹی وی:

 پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے نئی دہلی میں کھلبلی مچا دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کے بحری اثاثوں اور اہم تنصیبات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

INS وکردنت کا خاتمہ: 'معرکۂ حق' کا خفیہ منصوبہ

PNS خیبر (ترکی کے تعاون سے بنائی گئی دوسری MILGEM کلاس جنگی کشتی) کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نیول چیف نے ایک بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ:

'معرکۂ حق' کے دوران اگر سمندری محاذ پر کشیدگی بڑھتی، تو پاک بحریہ بھارت کے سب سے بڑے اور غرور، ایئرکرافٹ کیریئر INS وکردنت کو صفحہ ہستی سے مٹانے (Sink) کے لیے مکمل طور پر تیار تھی۔"

بھارت کی دھمکی اور پاکستان کا کرارا جواب: 'آپریشن سندور' کے جواب میں 'معرکۂ حق' کی گونج

یہ بیان بھارتی بحریہ کے لیے ایک کھلی وارننگ ہے کہ پاک بحریہ کے عزم اور تیاری میں کوئی شک نہ کیا جائے۔

سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت: قومی ترجیح

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان کی عالمی توانائی کی ترسیل کے اہم راستوں پر موجودگی، سمندری سلامتی کو ہماری اعلیٰ قومی ترجیح بناتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور سمندری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مضبوط بحری فوج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مستقبل کا دفاع: Hangor کلاس آبدوزیں اور MILGEM جہاز

نیول چیف نے کہا کہ PNS خیبر اور مستقبل میں شامل ہونے والی ہنگور کلاس آبدوزوں کا بیڑا آنے والے سالوں میں پاکستان کے سمندری دفاع کے لیے ایک مضبوط ڈھال کا کام کرے گا۔ انہوں نے پاک بحریہ کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سمندری سرحدوں کا دفاع اور خودمختار پانیوں کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی

👈.  واٹس ایپ پر شئیر کریں ✅          


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شاہینوں کی یلغار: رافیل اور ایف-15 کا غرور خاک میں مل گیا! 🇵🇰🇮🇷🔥

جنگ روکنے کے لیے پاکستان کا بڑا ایکشن: "اسلام آباد اکارڈ" کا فریم ورک تیار!

پاکستان کی تاریخی ثالثی: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچا لیا! ٹرمپ اور ایران کا دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق، 'اسلام آباد ٹاکس' کا آغاز 🇵🇰🤝🌎